اینڈی مرے نے دوسری بار ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Andy Murray

Andy Murray

لندن (جیوڈیسک) اینڈی مرے نے میلاس رائونک کی کامیابیوں کا سلسلہ ختم کر دیا۔برطانوی ٹینس سٹار نے دوسری بار ومبلڈن کا ٹائٹل جیت لیا۔

انہوں نے کینیڈین ٹینس سٹارکو چھ چار‘سات چھ اور سات چھ سے شکست دی۔یہ اینڈی مرے کا دوسراومبلڈن ٹائٹل ہے۔

اس سے پہلے 2013 میں انہوں نے سربیا کے نواک جاکووچ کو شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن جیتا تھا۔یہ 77 سال بعد کسی بھی انگلش کھلاڑی کا ومبلڈن ٹائٹل تھا۔

اینڈی مرے کو جیتنے پر 31کروڑ روپے انعام بھی دیا گیا۔ میلاس رائونک کو 16 کروڑ روپے ملے۔