انگیلا میرکل چوتھی مرتبہ جرمن چانسلر منتخب

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) انگیلا میرکل چوتھی مرتبہ جرمن چانسلر منتخب ہو گئی ہے۔ جرمن پارلیمان کے 364 ارکان نے انگیلا میرکل کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ 315 ارکانِ پارلیمان نے ان کی مخالفت کی۔ انگیلا میرکل جرمن تاریخ میں چار مرتبہ چانسلر بننے والی پہلی رہنما بن گئی ہیں۔ نئی جرمن حکومت کا قیام گزشتہ برس ستمبر میں انتخابات کے تقریباً چھ ماہ

انگیلا میرکل جرمن تاریخ میں چار مرتبہ چانسلر بننے والی پہلی رہنما بن گئی ہیں۔ نئی جرمن حکومت کا قیام گزشتہ برس ستمبر میں انتخابات کے تقریباً چھ ماہ بعد طویل تگ و دو اور مذاکرات کے بعد ممکن ہو سکا ہے۔ جرمن پارلیمان کے 364 ارکان نے انگیلا میرکل کے حق میں ووٹ ڈالا ہے جبکہ 315 ارکان نے ان کی مخالفت کی۔

اس طرح انگیلا میرکل چوتھی مرتبہ ملک کی چانسلر منتخب ہو گئی ہیں۔ چانسلر کے عہدے پر فائز انگیلا میرکل کو مشرقی جرمنی سے تعلق رکھنے والی پہلی سیاستدان کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سابق جرمن چانسلر ہیلموٹ کوہل نے انہیں 1991ء میں اپنی کابینہ میں خواتین اور نوجوانوں کا امور کا وزیر مقرر کیا تھا۔ انگیلا میرکل کو ’کوہلز میڈشن‘ یعنی ہلموٹ کوہل کی لڑکی کہا جاتا تھا۔

جرمنی کی مخلوط حکومت چانسلر میرکل کی سی ڈی یو، ان کی ہم خیال جماعت سی ایس یو اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل ہے۔ 709 نشستوں پر مشتمل وفاقی پارلیمان میں سی ڈی یو، سی ایس یو اور ایس پی ڈی کو 399 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہے۔ جب کہ میرکل کو چوتھی مرتبہ چانسلر منتخب ہونے کے لیے 355 ارکان کی حمایت درکار تھی۔