انجلینا جولی ایک بار پھر جادوگرنی بننے کو تیار

Angelina Jolie

Angelina Jolie

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی ایک بار پھر جادوگرنی بننے کو تیار ہیں ۔ فلم Maleficent کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ہالی وڈ کی 42 سالہ خوبرو اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ فلم Maleficent کے سیکوئل کے سکرپٹ پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا یہ ایک مضبوط سکرپٹ ہے۔

اس سے پہلے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خاندانی مسائل کی وجہ سے اداکری سے بریک چاہتی ہیں ۔ انجلینا جولی نے حال ہی میں فلم فرسٹ دے کلڈمائے فادر کو ڈائریکٹ کیا ہے ۔