روٹھے لوگوں کو منانے کا گر میرے پاس ہے :رانی مکھرجی

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ مجھ سے بہت سے لوگ ناراض ہیں لیکن روٹھے لوگوں کومنانے کا ’’گر‘‘میرے پاس ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں جانتی ہوں کہ بے شمار لوگ مجھ سے ناراض بھی ہیں اور میری باتیں ان کو کڑوی بھی لگتی ہیں مگر جو سچ بات ہوتی ہے میں وہی کہتی ہوں۔