ناراض رمیز نے یوسف سے صلح کی پیشکش ٹھکرا دی

Muhammad Yousaf

Muhammad Yousaf

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ماضی کی رن مشین محمد یوسف کے ساتھ صلح کی پیشکش ٹھکرا دی۔

گذشتہ دنوں رمیز راجہ اور یوسف فاسٹ بولر عامر کے معاملے پر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران آپس میں الجھ پڑے تھے، جس پر رمیز کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا، وہ یوسف کی معذرت تک قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، ایک بھارتی اخبار سے بات چیت میں رمیز نے کہا کہ یوسف کے بارے میں بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

سابق اوپنر سعید انور نے مجھے فون کرکے کہا کہ یوسف اپنی تلخ کلامی پر معافی مانگنا چاہتے ہیں لیکن میں نے واضح کردیا کہ مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

میں ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں رکھ سکتا جن کا اپنا مخصوص ایجنڈا ہو، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یوسف کے بارے میں بات کرنا ہی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔