انیل کمبلے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بن گئے

Anil Kumble

Anil Kumble

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا انتظار اب ختم ہو گیا ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے انیل کمبلے کو یہ ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ انھیں ایک سال کیلئے ٹیم انڈیا کا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔

انیل کمبلے کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کا اعلان بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کیا۔ بھارتی ٹیم کے سابق لیگ سپنر انیل کمبلے کے پاس 132 ٹیسٹ اور 271 ون ڈے میچوں کا تجربہ ہے۔ ان کے نام سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ہندوستانی ریکارڈ درج ہے۔

ساتھ ہی ساتھ ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی مشترکہ طور پر ان کے نام ہے۔

اتنا ہی نہیں کھیل کے تئیں ان کی لگن اور حوصلہ قابل دید تھی۔ کمبلے کے پاس آئی پی ایل کی دو مضبوط ٹیموں کے کوچ کے طور پر کام کرنے کا بھی تجربہ ہے۔