اینی میٹڈ فلم بگ ہیرو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Big Hero 6

Big Hero 6

نیویارک (جیوڈیسک) والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹڈ سپر ہیرو فلم’’بگ ہیرو 6 ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار ڈون ہل اور کرس ولیمز کی اس فلم کی کہانی فکشنل کامک بک سپر ہیروز پر مبنی ہے جنھیں شہر میں کرائم کے خاتمے کے لیے ایک نوجوان روبوٹ کی شکل میں تیار کر تا ہے۔

روئے کونلی کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے ڈائیلاگ جوش ہچر، سیموئل جیکشن، فیڈی ہائی مور، ٹی جے مِلر، جیمی چنگ اور مایا روڈولف سمیت ہالی ووڈ کے کئی صفِ اول کے اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال7نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔