اینی میٹڈ فلم کنگفو پانڈا 3 کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

Kung Fu Panda

Kung Fu Panda

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر کنگفو پانڈا 3 کا مسلسل دوسرے ہفتے راج برقرار رہا۔ فلم نے دوسرے ہفتے میں 21 ملین ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کنگفو پانڈا 3 شائقین کو کچھ ایسی پسند آئی ہے کہ سکارلیٹ جانسن چیننگ ٹیٹم جوش برولن اور جارج کلونی جیسے بڑے نام بھی پانڈاز کی کشش کم کرنے میں ناکام رہے۔

فلم ریلیز کے بعد سے اب تک 69 ملین ڈالر کما چکی ہے جبکہ کوئن برادرز کی فلم “ہیل سیزر” دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ آمدنی کے لحاظ سے “دی ریویننٹ” اور “سٹار وارز ، دی فورس اویکنز” بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔

نکولس سپارک کی کتاب سے ماخوذ فلم “دی چوائس” 6.1ملین ڈالر کما کر پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔