اینی میٹڈ فلم “دی اینگری برڈز”کا پہلا ٹریلر جاری

The Angry Birds

The Angry Birds

نیویارک (جیوڈیسک) کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن /فنش3 D اینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

کلے کیٹس اور فرجل ریلے کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش،جوش گیڈ،ڈینی مک برائیڈ،بل ہیڈر،مایا روڈولف اور ٹونی ہیل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم آئندہ برس 20مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔