اینی میٹڈ فلم دی لیگوبیٹ مین کی باکس آفس پر دھوم

The Lego Batman

The Lego Batman

لاہور (جیوڈیسک) اینی میٹڈ فلم دی لیگوبیٹ مین باکس آفس پر چھا گئی۔ فلم نے پہلے ہفتے پانچ کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔

دی لیگو بیٹ مین کی کہانی لیگو سے بنے سپر ہیرو بیٹ مین کی ہے جو اپنے شہر کو دشمنوں سے بچاتے ہیں۔ ٹوٹے ہوئے رشتوں کو پھر سے جوڑنے کی کوشش پر بنی فلم Fifty Shades Darker چار کروڑ ارسٹھ لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔

فلم جان وک چیپٹر 2 نے تین کروڑ ڈالر کا بزنس کیا۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک سنائپر کی ہے جو اپنے پروفیشن سے الگ ہو جاتا ہے لیکن اسے اپنی جان بچانے کے لیے ایک بار پھر اس دلدل میں اترنا پڑتا ہے۔