اینیٹمڈ ہالی ووڈ فلم ”کوکو” کا امریکی سینما گھروں پر راج برقرار

Coco

Coco

نیویارک (جیوڈیسک) چلبلے کرداروں اور ان کی شرارتوں سے بھری فلم “کوکو” امریکی شائقین کو بھا گئی۔ اینیٹمڈ فلم نے اس ویک اینڈ پر بھی دو کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما کر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

رواں ہفتے دوسرے نمبر پر “جسٹس لیگ” رہی۔ سپر ہیروز کی فلم نے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جبکہ بیماری کا شکار بچے کے عزم کی جھلک دکھاتی مووی ونڈر ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے پوزیشن پر رہی۔