انقرہ میں سفیر کے قتل کے بعد ماسکو میں سفارت کار قتل

Peter Pilshikov

Peter Pilshikov

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سوموار کی شام ایک تقریب کے دوران گولیاں لگنے سے روسی سفیر کی ہلاکت کے بعد ماسکو میں بھی ایک ترک سفارت کار کو اس کی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

انقرہ میں روسی سفیر انڈریے کارلوف کے قتل کے بعد ماسکو میں ایک 56 سالہ سفارت کار Peter Pilshikov نامی ایک سفارت کار کی لاش اس کی رہائش گاہ سے ملی ہے۔

روسی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو روسی سفارت کار بولشیکوف کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ خون میں لت پت لاش کے قریب سے ایک پستول بھی ملی ہے۔ یہ پستول بھی خون میں لتھڑی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ لاش کے قریب سے گولیوں کے دو خالی خول بھی ملے ہیں۔

رپورٹ میں حکام کے حوالے سے سفارت کار کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے تاہم مقتول کے عہدے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول سفارت کار ماضی میں بولیویا میں سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ لاطینی امریکا میں روس کے اہم سفارتی عملے کا حصہ رہنے کے ساتھ وزارت خارجہ میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ تفتیشی اداروں نے بولشیکوف کے قتل کےاسباب و محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔