انقرہ: ترکی کے سرحدی علاقے میں دہشتگرد حملہ، 27 افراد ہلاک

Terrorist Attack

Terrorist Attack

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے سرحدی علاقے میں دہشتگرد حملے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگرد حملہ شام کی سرحد کے قریب کیا گیا ہے جس میں اب تک 27 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔