15 واں یوم تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ صدیق شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ترجمان عنایت اللہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے تحت 15واں یوم تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن کراچی 11جنوری یوم تاسیس کے سلسلے میں پروگرامات ، سمینارز اور نشستوں کا انعقاد کرے گی۔ناظم کراچی صدیق شیرازی ،ناظم عمومی انور علی صدیقی کا کہنا تھا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن 15سالوں سے پاکستان کی سرزمین پر غلبہ اسلام کے لیے مصروف عمل ہے۔

جو کہ پاکستانی دینی و عصری تعلیمی اداروں میں غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کے نصب العین کے مطابق عمل پیرا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن کا منشور طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ایک اسلامی نظریاتی اور ملکی وفادار بنانا ہے، اس وقت ملک جن حالات سے گزرہا ہے اس کی بنیادی وجہ غیر معیاری تعلیم اور اسٹو ڈنٹس پر لا پرواہی ہے۔

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تمام تفرقات سے بالا تر ہو کے ایک پرچم کے نیچے پوری قوم کو جمع ہونے کی تلقین کرتی ہے۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795