یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل ہیں، کارکن بھرپور شرکت کرینگے: عبدالعلیم خان

Aleem Khan

Aleem Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر پنجاب بھر سے جلوس اسلام آباد کیلئے اتوار کو روانہ ہوں گے۔

مختلف شہروں سے قافلے اس مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہوئے شام 6 بجے اسلام آباد پہنچیں گے یوم تاسیس میں شرکت کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور انشا ء اللہ پارٹی کارکن بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج ساری قوم حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ پانامہ لیکس کے مطابق سامنے آنے والے حقائق پر کیا کاروائی کی جاتی ہے ؟