یوم آذادی ٹورنامنٹ 14 اگست سے ہو گا یوم آذادی تقریبات کا اعلان

Basketball Reception

Basketball Reception

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے نامور آرام باغ باسکٹ بال کلب نے آرام باغ کورٹ پر سالانہ عشائے کا اہتمام کیا جس میں قائد سندھ باسٹ بال کھیل عبدالناصر کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان ، انٹرنیشنل اقبال شہنشاہ ، محمدیعقوب ،عظمت اللہ خان ، جاوید میمن ، زاہد ملک ، محمدحیدر خان ، عابد افتخار ملھی،پروفیسر ظفر اقبال ، اشرف یحیی، اسد امام ، زین االعابدین ، طلحہ امجد، عبد اللہ امام ، راج کمار، فصیل احمداور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر آرام باغ کلب کی جانب سے کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان کو باسکٹ بال کھیل کو فروغ دینے پر سونیئر دیا گیا۔

غلام محمدخان نے اس موقع پر آر ام باغ کلب کی تسلسل کے ساتھ ہر ٹورنامنٹ میں شرکت اور کھلاڑیوں کی بہترین کا رکر دگی کو سہرایا اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر کلب کے روح رواں عبدالناصر نے جنوری میں آرام باغ کلب کی جانب کل کر اچی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا غلام محمدخان نے اس ٹورنامنٹ کے انعامات اپنی جانب سے دینے کا اعلان کیا درین اثنا کے بی بی اے نے 4 اگست سے یوم آذادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں شر کت کی خواہش مند ٹیمیں 10 اگست تک ٹورنامنٹ سیکر یٹری طارق حسین کے پاس اپنی شرکت کی تصدیق کرادیں 13 اگست کو 8 بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کور ٹ پر بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک فیاض کے بی بی اے کی یوم آذادی تقر یب میں کیک کا ٹینگے جبکہ 14 اگست کو 5 بجے شام گرلز باسکٹ بال میچ فاطمہ جناح الیون اور بے نظیر بھٹوشہید الیو ن کے درمیان کھیلاجائے گا اس موقع پر کے بی بی اے کی جانب سے خواتین میں قومی جھنڈے مفت تقسیم کئے جائنگے۔

میڈیا کوآرڈینٹر
03003541517
03082220321
آرام باغ باسکٹ بال کلب کے سالا نہ عشائے کے موقع پر عبدالناصر ، غلام محمدخان، عظمت اللہ خان اور دیگر موجود ہیں