چوتھا سالانہ تین روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ پیرس میں اکیس، بائیس اور تئیس جولائی کو ہو گا

European Volleyball Tournament Paris

European Volleyball Tournament Paris

پیرس (علی اشفاق سے) چوتھا سالانہ تین روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے گارج لی گونس میں اکیس، بائیس اور تئیس جولائی کو ہو گا۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ملک سعید، خان ارشد، چوہدری سجاد باؤ، بابر علی آفتاب کرنسی ایکسچینج، اسد علی خان، حاجی ارشد سرگودھا، شعیب گجر ایس پی، ملک اشفاق سرگودھا، بابر گجر اور بشارت بٹ ہیں۔

ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے یورپ اور فرانس بھر سے شائقین والی بال شرکت کرتے ہیں اور روایتی کھیل سے محظوظ ہوتے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان برائے فرانس معین الحق اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں فرانس پاکستان دوستی گروپ کے صدر فرانسوا پوپینی ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے لوگ دور و نزدیک سے گارج لے گونس آتے ہیں اور والی بال کے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کھلاڑیوں اور شائقین کا شوق دیدنی ہوتا ہے اور ایک میلے کا سماں ہوتا ہے۔ ونر اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور کیش انعام دیا جائے گا۔