سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

 Prize Distribution Ceremony

Prize Distribution Ceremony

پیرمحل پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پالائیڈ سکول پیرمحل کی سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے مختلف خاکہ جات پیش کئے ‘ ملی نغمے پر ٹیبلو پیش کئے تقریب میں شریک طلبہ و طالبات کے والدین اور شہریوں نے دل کھول کرداددی تقریب کے مہمان خصوصی الائیڈ سکول کے ڈائریکٹر رانا قمر الحق ، رانا واث علی،پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میاں اختر جاوید ،پرنسپل چوہدری خاور سلہری نے اعلی کارگردکی کا دیکھانے والے طلبا ء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ڈائر یکٹر رانا قمر الحق نے دنیا نیو ز کے پیرمحل میں نمائندہ میاںا سد حفیظ کو خصوصی شیلڈ بھی دی اختتام پر مہمانوں نے بچوں میں شیلڈز’ اور انعامات تقسیم کئے۔

جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ رانا قمر الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ ہذاکی پرنسپل اور دیگر سٹاف محنت اوران کی کا وشوں کا نتیجہ کا ہے جس کی وجہ آج ادارہ کا شاندرار رزلٹ دیا ہے اور میں امید کرتے ہو ں اگر سٹاف اور اہلیان پیرمحل نے مجھے سے تعاون کیا تو آئندہ بھی اس زیادہ بہتر رزلٹ آئے گا اور اساتذہ مزید محنت کر کے اپنے ادارہ کا نام روشن کریں گے۔

میاں اختر جاوید نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لیے اچھے تعلیمی اداروں کا ہونا بہت ضروری ہے جب تک اچھے تعلیمی ادارے نہیں ہونگے ملک ترقی نہیں کرے گاالائیڈ سکول ایک مثالی ادارہ ہے جو اچھے نتائج کے ساتھ ساتھ بچوں کے اعلی کردار کی تکمیل کر رہا ہے حکومت کو بھی چائیے کہ گورنمنٹ سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ لوگوں کو بہتر تعلیم میسر ہو سکے۔