شیر پائو ویلفیئر ایسوسی ایشن لانڈھی کے سالانہ انتخابات، نظام الدین بگٹی چیئرمین اور اعظم خان صدر منتخب

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسانی حقوق کے معروف سماجی کارکن ڈاکٹر رشید زمان کی زیر نگرانی شیرپائوویلفیئر آرگنائزیشن لانڈھی کے سالانہ انتخابات میں اعظم خان صدر اور چیئر مین سپریم کونسل نظام الدین بگٹی منتخب ہوگئے

جبکہ دیگر عہدیداروں میں وائس چیئر مین عبدالرئوف ، اراکین سپریم کونسل میاں بہادر، حیدر زمان، شریف محمد،محمد الیاس ،سنیئر نائب صدر عمر گل ، نائب صدرعمردراز،جنرل سیکریٹری فارس ملک، جوائنٹ سیکریٹری فہیم دین، آفس سیکریٹری بادشاہ خان، فنانس سیکریٹری ظفر اقبال، نائب فنانس سیکریٹری محمد نواز کا انتخاب عمل میں آیا۔