25واں سالانہ استحکام پاکستان کنونشن 23 جولائی کو فیصل آباد میں ہو گا

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مجلس شوری ٰ کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹیریٹ پر منعقد ہوا جس میں سالانہ کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلز کے مطابق تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام 25واں سالانہ بین المذاہب فرو غ اسلام و استحکام پاکستان کنونشن2015ء 23,24جولائی بروز جمعرات ، جمعتہ المبارک کو پہاڑی گرائونڈ فیصل آباد میں منعقد ہو گا۔

کنونشن کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کریں گے جبکہ تمام مذاہب و مسالک کے رہنما آپریشن ضرب کے حق میں اور کشمیر و برما سمیت پوری دنیا میں امت مسلمہ پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے کنونشن میں ملکی استحکام اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور دائرہ کار وسیع کرنے سمیت وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کیلئے عملی تحریک کے آغاز کا اعلان کیا جائے۔

جس میں تمام مذاہب و مسالک ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق ہوکر اپنی عملی خدمات سرانجام دیں گے کنونشن میں علماء و اکرام ، مشائخ عظام سمیت تمام مکاتب سے فکر سے وابستہ لاکھوں مردو خواتین شرکت اور تحریک میں اپنا عملی کردار ادا کرنے کا عہدکریں گے۔

احسان الحق (انچارج میڈیا سیل) عبدالرشید نقشبندی
فون۔0321-9424047 فون ۔0300-8808076