نواحی موضع سدوال کلاں میں سالانہ اکھاڑہ بیلاں 24 جنوری کو ہو گا

Akhara Bailan

Akhara Bailan

ملکہ (محسن ضیاء اعوان) نواحی موضع سدوال کلاں میں سالانہ اکھاڑہ بیلاں 24 جنوری کو ہو گا جس میں ضلع گجرات اور ضلع جہلم سے نامور بیلوں کی جوڑیاں حصہ لیں گی۔

اکھاڑہ بیلاں کے آرگنائزر چوہدری ندیم سدوال آف فرانس اور چوہدری محمد شفیع نے میڈیا کو بتایا کہ اکھاڑہ بیلاں میں 100سے زائد بیلوں کی جوڑیاں حصہ لیں گی اور پہلے جیتنے والے تین انعامات میں نقد اور نامور گھوڑیاں انعام دی جائیں گی۔