سمندر والی سرکار کا 25 واں سالانہ 4 روزہ عرس مبارک کا باوقار طور پر اختتام پذیر ہو گیا

URS Mubark

URS Mubark

کراچی : حضرت سید غلام نبی شاہ المعروف سمندر والی سرکار کا 25واں سالانہ 4روزہ عرس باوقار طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا ،4روزہ عرس تقریبات میں سندھ سمیت ملک بھر سے اور بین ملک سے خلفاء اکرام ،مریدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

عرس تقریبات کے حوالے سے مزار کمیٹی کی جانب سے مزار شریف آنے والے شرکاء کے لئے خصوصی انتظاما ت کئے 4روز عرس کے حوالے سے محفل میلاد ۖ مرد و خواتین ،محفل نعت ،قوالی اور خصوصی اجتماع میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ ،قوال اور علماء اکرام نے شرکت کی عرس مبارک کے اختتام پر خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی ترقی ،خوشحالی اور قیام امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

سجادہ نیشن صاحبزادہ سید جاوید مجید اور صاحبزادہ سید جوہر مجید شاہ نے عرس تقریبات کے حوالے سے مثالی بلدیاتی انتظامات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی ،بلدیہ ملیر اور ضلع کونسل سے اظہار تشکر کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نیک کاموں میں ہمارے منتخب نمائندوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطاء فرمائے۔

جاری کردہ :۔ شعبہ نشرو اشاعت