ایس ایم سی المنائی کی سالانہ ونٹر میٹنگ آج منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلباء کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ ونٹر میٹنگ آج کراچی میں منعقد ہوگی۔

صبح 9بجے CMEپروگرام جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے خواجہ معین الدین لیکچر ہال میں اور ایس ایم سی المنائی کے اعزاز میں سالانہ ڈنر گالا و شام غزل کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔

تقریبات میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل گریجویٹ کی بڑی تعداد شرکت کریں گے۔

جاری کردہ :۔ ڈاکٹر مکرم علی ،ٹرسٹی
ایس ایم سی المنائی پاکستان