انسداد پولیو مہم میں کارکردگی پر ایوارڈ دیئے جائیں گے، کمشنر

Shoaib Ahmed Siddiqui

Shoaib Ahmed Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے اور انکار کر نے والوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے، کمشنر کراچی کی سر براہی میں قائم انسداد پولیو ٹاسک فورس کی نگرانی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ٹاسک فورس کی مہم کی کار کردگی کا ایک اجلا س میں جائزہ لیا گیا۔

اجلاس نے فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ کا رکر دگی کا مظاہرہ کر نے والے دو افسران ایوارڈز دئے جائیں گے۔ا جلاس کو بتا یا گیا کہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے اور انکار کر نے والوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے۔