انوشکا کا شادی کا جوڑا دپیکا کی نقل نکلا

Anoshka Sharma - Picnic Paidune

Anoshka Sharma – Picnic Paidune

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں نہ صرف بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کی وجہ سے خبروں میں چھائی ہوئی ہیں بلکہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نقل کرنے کے لیے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی رواں ماہ 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

شادی کے دن انوشکا شرما گلابی رنگ کے خوبصورت لہنگے میں نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ ان کے زیورات کی بھی بے حد تعریف کی گئی تاہم یہ تعریف اس وقت تنقید میں تبدیل ہو گئی جب سوشل میڈیا پر انوشکا اور دپیکا پڈوکون کی تصاویر گردش کرنے لگیں جن میں دونوں نے بالکل ایک جیسے جھمکے پہنے ہوئے تھے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دپیکا پڈوکون فیشن کے لحاط سے کئی بالی ووڈ اداکاراؤں سے آگے ہیں۔