انوشکا شرما سے بریک اپ پر کوہلی بھونڈے جواز تراشنے لگے

Virat Kohli

Virat Kohli

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے تعلق میں دراڑ کی افواہوں کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس ’’بریک اپ‘‘سے متعلق بھونڈے جواز تراشنے لگے ہیں۔

ٹیسو واچ کے بھارتی سفیر مقرر کئے جانے پر جب میڈیا کی جانب سے ان پر انوشکا سے تعلق کا سوال داغا گیا تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی ریلیشن شپ کونسلر نہیں جو ان سے یہ سوال کیا گیا۔ اس بارے میں کسی ماہر سے بات کریں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ٹیسو کی لگژری واچ بالی ووڈ میں کسے دینا چاہیں گے تو وہ جھٹ سے بولے کہ فیملی کا کوئی فرد ان کی اولین ترجیح ہوگا۔