انوشکا میں بطور انسان اور اداکارہ بہتری آئی ہے، رنویر سنگھ

Anushka Sharma and Ranbir Singh

Anushka Sharma and Ranbir Singh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما میں بطور انسان اور بطور اداکارہ کافی بہتری آئی ہے۔

اداکار رنویر سنگھ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انھوں نے اداکارہ انوشکا شرما میں وقت کے ساتھ بطور انسان اور بطور اداکارہ بہتری دیکھی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انوشکا کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا اور سیکھنے کا بھی موقع ملا۔

رنویر سنگھ نے کیریئر کے آغاز پر دو فلمیں ’’ لیڈیز ورسس رکی بہل ‘‘ اور ’’ بینڈ باجا بارات ‘‘ اکٹھی کی ہیں، حال میں انھوں نے انوشکا نے فلم ’’ دل دھڑکنے دو‘‘ میں اکٹھے کام کیا، کافی عرصے کے بعد وہ دونوں بطور جوڑی کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فلم 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔