انوشکا شرما عکسبندی کے دوران زخمی

Anushka Sharma

Anushka Sharma

ممبئی (جیوڈیسک) ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما زخمی ہو گئی ہیں جس کے باعث ان کی آنے والی فلم سلطان کی عکسبندی روک دی گئی ہے۔

وہ فلم میں ایکشن مناظر کی عکسبندی کرواتے ہوئے زخمی ہوئیں اداکارہ کے کندھے میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔