33 ایپس آپ کے اینڈرائیڈ فون کی دشمن

Android Phone

Android Phone

اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری مسلسل کم رہتی ہے تو اس کی وجہ سنیپ چیٹ بھی ہو سکتا ہے۔ جی ہاں اے وی جی ٹیکنالوجیز کی جانب سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق سنیپ فون کی بیٹری کی کارکردگی سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے جس کے بعد اسپوٹیفائی اور پھر میسیجنگ ایپ لائن کا نام ہے۔

اے وی جی ٹیکنالوجیز ہر سال ایک ایپ رپورٹ جاری کرتی ہے جس کے مطابق سنیپ چیٹ نہ صرف آپ کے فون کی بیٹری کو پی جاتا ہے بلکہ یہ فون کے کیشے کو بھی بھر دیتا ہے اور جن سنیپس کے بارے میں آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کے لیے غائب ہوگئے تو جان لیں کہ سنیپ چیٹ آپ کے وصول کردہ اور بھیجے گئے سنیپس کے انکرپٹ شدہ ورژن محفوظ رکھتا ہے۔

اے وی جی کے مطابق ایک 10 سیکنڈ کی وڈیو سنیپ چیٹ کی انٹرنل کیشے کو 11 ایم بی تک بڑھا سکتی ہے ۔ رواں سال کی رپورٹ کے دیگر دلچسپ پہلو یہ ہیں ۔ اوسط اینڈرائیڈ صارف 33 ایپس انسٹال کرتا ہے۔

سام سنگ کے فونز سب سے زیادہ مقبول ہیں اور اگر آپ کے فون کی سٹوریج کم رہ گئی ہے، تو سب سے بڑا ذمہ دار غالباً سپوٹیفائی ہوگا ۔ اس ایپ کو میوزک سٹریم اور سٹور کرنے کے لیے بڑی کیشے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ آپ کے فون میں کافی سٹوریج حاصل کر لیتی ہے۔