پاک سرزمین نے 24 اپریل تک کئی وکٹیں گرانے کی تیاری کر لی

 Mustafa Kemal and Khwaja Izhar Hassan

Mustafa Kemal and Khwaja Izhar Hassan

کراچی (جیوڈیسک) پاک سر زمین پارٹی نے متحدہ کی ایک اور وکٹ گرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اب کون پاک سر زمین پارٹی شمولیت اختیار کرتا ہے اس کا اعلان اب سے کچھ دیر بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

زبان سے بات نکلے تو پرائی ہو جاتی ہے۔ آج متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کچھ ایسی باتیں کیں جو ذومعنی بھی تھیں اور ماضی کے دوستوں پر طنز بھی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا میں گھرے خواجہ اظہار الحسن نے دلچسپ پیرائے میں ذومعنی انداز میں باتیں کیں۔ کہتے ہیں بھائی اب تو ایم کیو ایم پر بہت برا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا ہر راہ چلتا ہمیں دھمکا جاتا ہے ، مصطفیٰ کمال پھیلتے جا رہے ہیں ۔ میڈیا کے اس سوال پر خواجہ اظہار الحسن نے ترکی بہ ترکی جواب دیا میں بھی پھیل رہا ہوں ، میری پارٹی بھی پھیل رہی ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہمارا پھیلنا تو کسی کو نظر ہی نہیں آتا۔ مصطفیٰ کمال نے بھی شام کو پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے دیکھئے وہ اظہار الحسن کے شکوؤں کا جواب کیا دیتے ہیں۔