اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کو مثالی ہسپتال بنائیں گے: قیصر امین بٹ

Haji Qaiser Amin Butt

Haji Qaiser Amin Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہاکہ ڈاکٹراے کیوخان ٹرسٹ ہسپتال کو ایک عظیم ترین اور مثالی ہسپتال بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں ڈاکٹراے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائز ہ لینے کیلئے منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کو تمام جد ید ترین طبی سہولتوں سے آراستہ کیا جارہاہے جہاں غریبوں ، مسکینوں اور بے سہارا افراد کو تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں تعینات عملہ ہمہ وقت علاقے کی عوام کیلئے بلاتفریق خدمات سرانجام دے گا، ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ایک سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال کے چیئرمین محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں جبکہ وائس چیئرمین سینئرلیگی رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ ہیں۔

حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور