مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی پولیس سے جھڑپیں

Aqsa Mosque Clashes

Aqsa Mosque Clashes

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی پولیس سے جھڑپیں، اسرائیلی فورسز نے ربڑ کی گولیاں برسا دیں۔

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی یا گرفتار نہیں ہوا۔

جس کے بعد اسرائیلی پولیس نے ربر کی گولیاں برسادیں، ایک بار پھر اسرائیلی پولیس کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دخل اندازی پر فلسطینی نوجوان مشتعل ہو گئے، نعرے لگائے اور پتھراؤ کیا۔