عرب لیگ نے اسرائیل کا تجارتی بائیکاٹ کر دیا، داعش کیخلاف لیبیا سے تعاون پر اتفاق

Arab League Summit

Arab League Summit

کویت سٹی (جیوڈیسک) عرب لیگ نے اسرائیل کا تجارتی، اقتصادی اوراس کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ مصرمیں اجلاس میں کویت، مصر، یمن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، لبنان، سوڈان، مراکش، فلسطین سمیت دیگر عرب ممالک نے شرکت کی۔

جس میں متفقہ طورپر قراردادمنظور کی گئی اسرائیل کی جانب سے فلسطین، مسجد اقصیٰ پر باربار حملے اورانسانی حقوق کی پامالی اور اقوام متحدہ کی قرارداد اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔

قراردادمیں کہاگیا تمام مسلمان ممالک اوریورپین ممالک بھی اسرائیل کاتجارتی اقتصادی بائیکاٹ کریں۔لیبیا میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اور لیبیا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

داعش کیخلاف لڑائی میں لیبیائی حکومت کی فوجی مدد کیلئے فوری حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔ لیبیائی وزیر خارجہ محمد الدیری نے کہا سرت میں داعش پر حملوں کیلئے ہماری فضائیہ استطاعت نہیں رکھتی۔ دہشت گردوں کی کارروائیوں سے اکتا گئے۔

ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کی جانب سے لیبیا میں داعش کے بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش کیا ہے۔