عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، امریکا مقبوضہ بیت المقدس پر اپنا فیصلہ واپس لے

 Arab League Meeting

Arab League Meeting

قاہرہ (جیوڈیسک) عرب لیگ کا صدر ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے پر ہنگامی اجلاس، عرب وزرائے خارجہ کی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر کڑی تنقید، عرب لیگ نے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور امن کے منافی قرار دیتے ہوئے دنیا سے آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

جنرل سیکرٹری ابوالغیط نے امریکی فیصلے کو عالمی براداری کی خواہش اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے امریکا سے فیصلہ فوری واپس لینے پر زور دیا۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے مذہبی جنگ کو ہوا دینے والے فائدہ اٹھائیں گے۔ لبنانی وزیر خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے امریکا پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔