ارباب غلام رحیم کے قریبی ساتھی حاجی شیر جمالی کی اپنے ساتھیوں کے ہمراء پیپلز پارٹی میں شمولیت

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کی سیاسی سماجی شخصیت اور ارباب غلام رحیم کے قریبی ساتھی حاجی شیر جمالی کی اپنے ساتھیوں کے ہمراء پیپلز پارٹی میں شمولیت

بدین شہر میں اپنی رہائشگاہ پر صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو، ایم این اے کمال خان چانگ، ایم این اے رفیق جمالی، ایم پی اے محمد نواز چانڈیو، ایم پی اے میر اللہ بخش ٹالپر، ایم پی اے بشیر ھالیپوٹہ، پی پی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن، پی پی رہنماء اور حال میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تاج محمد ملاح اور دیگر سے ملنے کے بعد حاجی شیر جمالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔

لیکن ذوالفقار مرزا کے رویے کی وجہ سے پیپلز پارٹی سے جدا ہوئے لیکن اب پی پی قیادت اور مقامی پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملنے کے بعد دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور سارے ملکر پیپلزپارٹی کو پھر سے مظبوط کرینگے، اس موقع پر ایم این اے کمال خان چانگ نے کہا کہ حاجی شیر جمالی کی پیپلزپارٹی میں شمولت سے پیپلز پارٹی کو زیادہ سہارو ملے گا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر ایک بھی جھوٹی ایف آئی آر داخل نہیں کی گئی۔

اگر ثابت ہوجائے تو حکومت ساری ایف آئی آر واپس لینے کے لیئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پرانی عادت ہے کہ وہ چیختا چلاتا زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ مرزا اپنے آپ کو جسٹس کا بیٹا کہلاتا ہے پر جو کچھ کہتا ہے اسے پوری دنیا نے دیکھا اور سنا ہے، ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ حاجی شیر جمالی کی پیپلز پارٹی میں واپسی پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے وہ ایک قدم آگے بڑا ہے ہم بیس قدم آگے آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ دھشت گردی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے اور پاکستان میں دھشت گردتی ختم کرنے کے لیئے پوری کوششیں کی جارہی ہیں، ایم این اے رفیق جمالی نے کہا کہ میں دو سال سے کوشش میں تھا کہ شیر جمالی واپس پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرے میں اس کوشش میں کامیاب ہوگیا اس موقعی پر ڈاکٹر عزیر میمن، تاج محمد ملاح اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔