ملائیکہ اور ارباز خان کی علیحدگی، سلیم خان بھارتی میڈیا پر برس پڑے

Salim Khan

Salim Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے معروف ادکار و فلمساز ارباز خان اور انکی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں آجکل میڈیا کی زینت بنی ہوئیں ہیں۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا کی جانب سے ارباز خان کے والد ممتاز سکرپٹ رائٹر سلیم خان سے بیٹے اور بہو کی علیحدگی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں سلیم خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک لکھاری ہیں۔

ان سے صرف ان کے کام سے متعلقہ سوالات ہی پوچھے جائیں دوسروں کی زندگیوں میں تانگ جھانک انکا کام نہیں ہے۔

لہذا اس بارے میں ان سے کوئی سوال نہ کیا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ان کے بچے بالغ اور سمجھدار ہیں وہ اپنی زندگی کے متعلق جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر ہی کریں گے۔