علاقہ کو جدید تعلیمی درسگاہ کا تحفہ بڑا کارنامہ ہے، حافظ غلام محی الدین

Allied School Pensara

Allied School Pensara

فیصل آباد (علی گوہر سے) الائیڈ سکول عبید کیمپس پنسرہ میں شاندار سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا نعقاد کی گیا تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب ٹیچر یونین کے صدر حافظ غلام محی الدین تھے اور ان کے علاوہ رانا محمد لیاقت، وقاص علیم، چوہدری محمد آصف، میاں اویس ریاض ،میاںجنید ریاض، حکیم ظفر اقبال کے علاقہ سے والدین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں بچوںنے شاندار کا پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقاریر ،ٹیبلوز اور پلے کرتے ہوئے موثر انداز میں اپنا پیغام عوام الناس کو منتقل کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ پہلے شاندار رزلٹ ڈے کے موقع پر میں علاقہ کی عوام کو مبارکبا د پیش کرتا ہوںکہ بچوں میں کافی ٹیلنٹ ہے اگر والدین اساتذہ کرام کا ساتھ دیں تو پینسرہ سے بھی بچے معیار ی تعلیم کے حصول میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔پرنسپل الائیڈ سکول عبید کیمپس رائے الطاف الرحمن بھٹی نے کہا کہ پہلے رزلٹ ڈے پر اعلان کرتا ہوں کہ ٹاپ تھری سٹوڈنٹس کو سکالرشپ دیا جائے گا۔

علاقہ کی عوام کے تعاون کرنے اور ادارہ کی انتظامیہ پر مکمل اعتماد کرنے پر شکریہ اداء کرتاہوں کہ انہوں نے کم وقت میں الائیڈ سکول عبید کیمپس کی انتظامیہ کے مشن کو سمجھا اور بچوں کے داخلے ممکن بنائے اور آج رزلٹ کے دن بچوں کی پر فارمنس والدین کے لیے خوشی کا باعث ہے ۔ہم نے شہردور سکول کا قیام عمل میں لاکر صرف یہ کوشش کی ہے کہ دیہاتی علاقوں میں بھی بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بناکر ان کے تعلیمی مستقبل کو روشن و درخشان بنا دیا جائے۔