بوچھال کلاں کی خبریں 23/2/2017

Buchal Kalan

Buchal Kalan

بوچھال کلاں (نامہ نگار) ٍعلاقہ و نہار کے مرکزی گائوں بوچھال کلاں کے رہائشی محمد اسامہ حسین نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے شعبہ انگریزی کے طالب علم کی حیثیت سے گجرات یونیورسٹی کے سالانہ امتحان میں یونیورسٹی بھر میں اول پوزیشن حاصل کی گجرات یونیورسٹی اپنے کانووکیشن میں اسامہ حسین کو گولڈ میڈل اور سند امتیاز سے نوازامذکورہ طالب علم پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے اپنی کامیابی کواللہ تعالیٰ کی بے پایاں کر م فرمائی،والدین کی دعائوں اور چکوال کالج کے شعبہ انگریزی کے اساتذہ کی محنت شاقہ کا نتیجہ قرار دیا ہے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
بوچھال کلاں (نامہ نگار) گذشتہ روز بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی نے دربار عالیہ لِلہ شریف میں سجادہ نشین حضرت پیر مطلوب الرسول سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر حضرت پیر علیم رسول، کامران ارسلان عزیز لِلہ بھی موجود تھے۔ معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی ملک کفایت سیتھی، ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ بھی ملک اسلم سیتھی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر لِلہ شریف کی عوام نے بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی سے ملاقات کی اور پُر زور مطالبہ کیا کہ تھانہ لِلہ شریف کے علاقے کو حلقہ PP-21 چکوال میں شامل کیا جائے۔ ملک اسلم سیتھی نے عوام کو تھانہ لِلہ شریف کے علاقے کو حلقہ PP-21 چکوال میں شامل کرنے کی یقین کرائی۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

بوچھال کلاں (نامہ نگار) محلہ سرپاک چکوال میں چوہدری بلال اکبر خان کی رہائش گاہ پر بزرگ مسلم لیگی رہنما و چیئرمین ملک اسلم سیتھی کی آمد پر ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حاجی ملک کفایت حسین سیتھی، ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی محلہ سرپاک چکوال میں خصوصی آمد پر چوہدری بلال اکبر خان نے اُن کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

بوچھال کلاں(نامہ نگار) حلقہ PP-23 چکوال کے MPA ہر دلعزیز ملک ظہور انور کی وفات پر بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم اعوان سیتھی، صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی، MNA ملک شاکر بشیر اعوان، ملک مظہر خان، مسلم لیگ (ن) جدہ کے صدر ملک محی الدین، چیئرمین ملک ناصر منیر جھامرہ، مسلم لیگ (ن) سیتھی گروپ کے سینئر رہنما حاجی سردار خان کہوالہ نورپور، ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ، سابق ناظم سانگھڑ ملک شوکت اگرال دھرکنہ، ملک وسیم گل اعوان وسنال (سابق ممبر ضلع کونسل چکوال)، وائس چیئرمین ملک طاہر یونس اگرال دھرکنہ، حاجی ملک اشتیاق حسین (تحصیل صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ (ن) کلرکہار)، ملک دوست محمد اعوان وسنال لاہور نے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما ملک شہریار سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے اللہ تعالیٰ سے صبر جمیل کی دُعائیں کی ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک ظہور انور جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
ریاض احمد ملک بوچھال کلاں 03348732994