مضافاتی علاقوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اورنگزیب سلطان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری کے تعاون سے سفیر امن اورنگزیب سلطان کی جانب سے کراچی کے مضافات خصوصاً سہراب گوٹھ ،گڈاپ،منگھو پیر،میٹرول ،ملیر ،مواچھ گوٹھ ،بلدیہ ٹائون ،نیوکراچی ،یوسف گوٹھ ،نارتھ کراچی ،خدا کی بستی ،اورنگی ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں عوام کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات مہیا کرنے پر کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور ڈسپنسرز میل /فی میل ،نرسنگ اسٹاف کی خدمات کے اعتراف میں مورخہ 15اکتوبر 2015ء کو منعقدہ تقریب میں ایمرجنسی ہیلتھ کیئر پراوئیڈرز ،ویلفیئر کلینک اینڈ سینٹرز کو سندھ حکومت کی جانب سے ان کے خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکٹ سے نوازا جائیگا۔

فیر امن اورنگزیب سلطان نے کہاکہ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر پرائیڈرز یا سماجی و فلاحی ادارے جو مضافات میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں وہ انسانیت کی حقیقی خدمت کررہے ہیں ایسے لوگوں اور اداروں کے اقدامات کو سراہانا ایک نیک عمل ہے انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور اُن کے کوارڈینٹر فرید انصاری کی کاوشوں کو سرا ہا جنہوں نے ہماری تجویز پر شہر اکراچی کے مضافاتی علاقوں اور غریب بستیوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی پر مامور افراد اور اداروں کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کے انعقاد اور انہیں سرٹیفک دینے کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔