ارجن کپور سمیت کسی سے عشق نہیں لڑا رہی، جیکولین فرننڈس

Jacqueline Frnnds

Jacqueline Frnnds

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرننڈس ایک بار پھر ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ معاشقے کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

30سالہ اداکارہ نے خود کو ارجن کپور کے ساتھ جوڑے جانے کی اطلاعات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ اکیلی لڑکی جب کسی سے ہنس کے بات کرتی ہے تو دیکھنے والے سمجھتے ہیں اس کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔

جیکولین نے مزید کہا کہ میں ایسی بے سروپا باتوں پر کان نہیں دھرتی۔ان کا کہنا تھا کہ ارجن کپور سمیت کسی سے عشق نہیں لڑا رہی، البتہ وہ جب کسی سے پیار کریں گی تو چھپائیں گی نہیں، کیونکہ یہ چھپانے کی چیز نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ارجن اور میں نے اپنے حوالے سے ہونے والی باتوں کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔