آرمی چیف کا احتسابی عمل، پنجاب اسمبلی میں خراج تحسین کی قرارداد جمع

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کے آرمی کے ادارے سے احتساب کے آغاز پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی ادارے بھی اس احسن قدم کی تقلید کریں۔

پنجاب اسمبلی لاہورمیں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے اس اقدام کو قدر اور تحسین کی نظر سے دیکھتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان یہ امید کرتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی ادارے بھی اس احسن اقدام کی تقلید کرتے ہوئے اپنے اداروں میں احتسابی عمل کا آغاز کریں گے اور ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

ایوان یہ بھی امید کرتا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی اداروں میں بلا تخصیص کڑا احتساب کیا جائے گا۔