آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، بارڈر سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

Umar Zahal and Raheel Sharif

Umar Zahal and Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان کے نامزد سفیر حضرت عمر زخیوال نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک افغان سرحد کے ساتھ سکیورٹی بہتر بنانے سے متعلق اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔