آرمی چیف کی علی شام خانی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شام خانی کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے شروع کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابطہ شروع ہونے سے کشیدگی کا خاتمہ ہو گا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی اور استحکام ناگزیر ہے۔ دہشتگردی کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔ خطرات سے نمٹنے کے لئے مسلم امہ کا اتحاد ضروری ہے۔