آرمی چیف سے انتھونی بلنکن کی ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Raheel Sharif and  Anthony blankan Met

Raheel Sharif and Anthony blankan Met

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شبعہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف اور انتھونی بلنکن نے افغانستان میں امن کے لیے مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطہ میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی قربانیوں کی تعریف کی۔