آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس آج ہو گی

Cor Commender Conference

Cor Commender Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس آج ہو گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں جاری کارروائیوں میں پیش رفت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔