آرمی چیف کرپشن آپریشن کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلائیں’ سولنگی اتحاد

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرپشن کیخلاف رینجرز آپریشن کو عوام کی مکمل مایت حاصل ہے جبکہ عوام کا مطالبہ ہے کہ اس آپریشن کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے مگر ملک وقوم کو لوٹنے والے اس آپریشن کیخلاف ہرزہ سرا اور اس کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی’سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی’ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی’جمعہ خان سولنگی’صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی’ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا۔

وہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات میں کمی کے ذریعے کرپشن آپریشن پر نظر انداز ہونے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے جبکہ کرپٹ عناصر کے ہاتھوں عرصہ سے لٹنے اور پٹنے والے عوام خواہشمند ہیں کہ آرمی چیف کرپشن آپریشن کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلاکر تمام کرپٹ عناصر کا مکمل احتساب کریں اور اگر جمہوریت بھی عوامی مفادات کے تحفظ کی راہ میں رکاوٹ بنے تو عوام جمہوریت کی قربانی بھی دینے کیلئے تیار ہیں۔