آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں درگاہ شاہ نورانی روانہ

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی امدادی ٹیمیوں کو ایمبولینسز کے زریعے درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے بھر پور معاونت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

آرمی چیف کی ہدایت پر کراچی سے پاک فوج کی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز درگارہ شاہ نورانی روانہ ہو گئیں ہیں جو کچھ دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچ جائیں گئیں۔ واضح رہے آج مغرب کے وقت درگاہ کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا ہوا جب مزار کے احاطے میں دھمال ڈالی جا رہی تھی۔

زور دار دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی۔ جائے وقوعہ پر قیامت صغریٰ کے مناظر تھے اور ہر طرف لاشیں بکھر گئیں۔ خودکش دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔