آرمی چیف سے جنرل لوئس کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Army Chief and General Luis

Army Chief and General Luis

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق فرانس کے دفاع اور قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل لوئس گٹیئر نے جی ایچ کیو میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دونوں رہنمائوں نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کرنے پر بھی بات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔