آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دی کامن لیگ کا خراج تحسین

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی کامن لیگ کے کنوینر شجاع الرحمن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کی تجدید کیساتھ دائمی امن و استحکام کیلئے کرپشن کی لعنت سے نجات کیلئے ہر سطح پر بلا امتیاز احتساب کی ضرورت کے اعتراف کے بعد افواج پاکستان کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار کرپٹ فوجی افسران کیخلاف کاروائی اور کرپشن میں ملوث پاک فوج کے 2جنرلز ‘3بریگیڈیئرز اور ایک کرنل کی برطرفی و تمام مراعات کی واپسی کے اقدام کو قابل توصیف و تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپہ سالار پاکستان اور افواج پاکستان نے دہشتگردی کیساتھ کرپشن سے بھی ملک وقوم کو نجات دلانے کیلئے انقلابی اقدام کے ذریعے کرپشن کیخلاف جہاد کا آغاز کر دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے۔

افواج پاکستان نے ہمیشہ نہ صرف وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ و یقینی بنایا جائے بلکہ عوام الناس کو بھی ہر مشکل ومصیبت سے نجات دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے جبکہ دہشتگردی اور کرپشن ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں اسلئے فوج نے دہشتگردی کیساتھ کرپشن کیخلاف کاروائی کا آغاز کرکے قوم کو پیغام دے دیا ہے کہ فوج ہر طرح وطن عزیز کے دفاع اور عوام کے تحفظ کا عزم رکھتی ہے اور اگر مقتدر طبقات نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو یقینا فوج دہشتگردی کیخلاف جس طرح سے صف آرا ہے اور چن چن کر دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچارہی ہے اسی طرح کرپشن کے ذریعے قومی معیشت کو سبوتاژ کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف بھی صف آراء ہو جائے گی۔