آرمی چیف کی زیر صدارت کراچی کور ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ بھی طلب

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک کیے جانے والے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔